14 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان کے جنوب میں واقع امریکی بیس پر طالبان کے حملے میں 25 امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے –

ابنا: طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے آج کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخانہ فلم بنانے کے جواب میں انتقامی کاروائی کرکے ہلمند کے "گریشک" شہر میں واقع امریکی اور برطانوی فوجیوں کے مشترکہ فوجی اڈے پر کل رات حملہ کیا جو آج صبح تک جاری رہا –
یوسف احمدی کے مطابق اس حملے میں 25 امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بہت سے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہونچا-
نیٹو ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں دو امریکی میرنیز کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے - آئی سیف کے ایک ترجمان کے مطابق برطانوی شہزادہ پرنس ہیری بھی حملے کے وقت بیس میں موجود تھے تا ہم انہیں  کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ خطرے سے باہر تھے۔
یاد رہے طالبان نے اسی ہفتے ایک ’ہائی ویلیو پلان‘ کے تحت پرنس ہیری کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی۔
..............
/169